سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں مردہ لوگوں کی سمز ایکٹو ہونے کا انکشاف

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں مردہ لوگوں کی سمز ایکٹو ہونے کا انکشاف

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملک میں وفات پا جانیوالے لوگوں کے سمز کارڈ ایکٹو ہونے کا انکشاف جبکہ ایف بی آر کی جانب سے زندہ لوگوں کے سمز کارڈ نان -فائلر نہ ہونے کے سبب بند کرنے کے احکامات جاری کیئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملک میں وفات پا جانیوالے لوگوں کے سمز کارڈ ایکٹو ہیں ۔ سینٹر فیصل واڈا نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ایف بی آر ار زندہ افراد کی سم بلاک کرتا ہے جبکہ مُردوں کی سم کام کر رہی ہیں۔ جس پر ایف بی آر حکام نے جواب دیا کہ کچھ افراد انتقال کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جمع نہیں کروائے جاتے اورڈیتھ سرٹیفیکیٹ جمع نہ ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارہ بھی جمع ہوتا رہتا ہے ۔

مزید پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم میں جس طرح نمبرز پورے کئے گئے اسکی مذمت کیجانی چاہیے: عمر ایوب خان

، ایف بی آر حکام نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بروقت جمع کرائے جائیں تو مردوں کی سم بلاک ہو سکتی ہیں۔جب تک ڈیتھ سرٹیفیکیٹ نہیں جمع کرایا جائے گا مُروں کے نام پہ بھی سم ایکٹو رہے گی۔ایف بی آر حکام کے مطابق اولاد اپنے مرحوم والدین کی سم نشانی کے طور پر متحرک رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *