پنجاب پولیس کی ایس پی بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پنجاب پولیس کی ایس پی بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی بینش فاطمہ نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پرانٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس پولیس 2024 ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اف چیفس اف پولیس ہرسال دنیا بھر کے 40 سال سے کم عمر ہزاروں امیدواروں میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو ملازمین کیلئے 3 تعطیلات کا اعلان

ترجمان کے مطابق اس سال بھی دنیا بھر سے اپنے متعلقہ شبعوں میں قائدانہ کردار کے حامل 40 پولیس افسران کا انتخاب کیا جسم میں سے راولپنڈی میں تعنیات پولیس افسر بنیش فاطمہ کو اس سال کا ایوارڈ دیا گیا۔

وہ ان 40 سال سے کم عمر ترین افسران میں ایک ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی بینشن فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی کی مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر خراج عقیدت

آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اف چیفس اف پولیس کے صدر بوسٹن امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی 2024 کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *