چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا علی امین گنڈاپور سے استعفی لینے سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا علی امین گنڈاپور  سے استعفی لینے سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفی لینے سے انکار کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی گئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کل گورنر خیبر پختونخوا کو اپنا استعفی پیش کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپوراسلام آباد سے پشاور کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور کے پاس وزیراعلی کا عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھا اور وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر من و عن عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ گنڈاپور واضح کریں ریاست کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ؟گورنر کے پی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت میں تبدیلی لائی جائے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفی تاحال موصول نہیں ہے۔

Related Articles