نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :شعیب شاہین

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آئینی ترمیم کی منظور ہوئی وہ سب کو پتہ ہے کسی سے کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کوئی سینئر جج چیف جسٹس بنتا ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتے ہیں، حلیم عادل شیخ

ہم 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کریں گے اور سپریم کورٹ سے استدعا کرینگے کہ ہما را کیس فل کورٹ سنے۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ نامزد چیف جسٹس کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، بہرحال چیف جسٹس بننا سینئر ترین جج کا حق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء اللہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانے کی وجہ بتادی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *