جمعیت علمائے اسلام کے رہنما وسینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئینی ترمیم کیلئے مولانا فضل الرحمٰن پر دباؤ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کے بیان کی سختی سےتردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا اور ہی زور زبر دستی کی گئی ، اگر ایسی بات ہوتی تو سب سے آسان ہدف میں تھا مگر مجھ سے کسی نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :شعیب شاہین
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کو دل سے قبول کرتی ہے ، دستوری ادارے نے دستوری طریقے کے تحت انہیں چنا ہے۔جے یو آئی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ لوگوں کی رائے میں اختلاف ہوسکتا ہے مگر اب وہ سب کے چیف جسٹس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں تگڑا فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں، صحافی جاوید چوہدری