ٹی 20ایشیا کپ: یو اے ای کوشکست دیکر پاکستان شاہینز سیمی فائنل مرحلے میں داخل

ٹی 20ایشیا کپ: یو اے ای کوشکست دیکر پاکستان شاہینز سیمی فائنل مرحلے میں داخل

پاکستان شاہینز نے اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 74 رنز سے شکست د یکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں  کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 179رنز بنائے اور یو اے ای کو 180 رنز کا ہدف ملا، اننگز کا آغاز عمیر بن یوسف نے یاسر خان کے ساتھ مل کر کیا۔

عمیر بن یوسف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد کپتان حارث بیٹنگ کیلئے آئے اور انہوں نے 49 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی ۔ جب کہ حیدر علی نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔

جوابی اننگز میں متحدہ عرب امارات کو محمد حارث اور کمپنی نے 16.3 اوورز میں 65 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اور شاہینز نے 114 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔ پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 12 رنز دے کر 5 شکار کئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان شاہینز پلیئنگ الیون:
پاکستان شاہینز: محمد حارث کپتان، یاسر خان، عمیر بن یوسف، حیدرعلی، عرفات منہاس، قاسم اکرم، عبدالصمد، شاہنواز دہانی، عباس آفریدی، سفیان مقیم  اور احمد دانیال

یو اے ای پلیئنگ الیون:
آرینش شرما، میانک کمار، تنیش سوری، راہول چوپڑا ( کپتان)، سید حیدر، باسل حمید، دھرو پاراشر، سنچیت شرما، عاکف راجہ، محمد فاروق، اور امید شفیع رحمان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *