وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انصاف کی جلد فراہمی کے لئے آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت تھی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال صوبائی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ مقدمات کے فیصلوں کے بجائے ہیڈ لائنز پر توجہ مرکوز ر کھتے ہیں ، جن سیاسی مقدمات میں ہیڈ لائنز بنتی ہیں عدلیہ ان کیسز پر زیادہ وقت لگاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی خوش آئیند قرار
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 20آئینی ترمیم سے سائلین کو اب انصاف کے لیے سالوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ آئینی بیچ صوبوں میں بھی بنیں گے، اسے بنچ کہیں یا کورٹ، کام وہی ہوگا جو حکومت چاہ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس پاکستان، پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ کوئی اختلاف نہیں کررہا، بانی تحریک انصاف شاید انصاف پر یقین نہیں رکھتے۔