سندھ: تیل و گیس کے ذخائر دریافت

سندھ: تیل و گیس کے ذخائر دریافت

سانگھڑ: تیل و گیس کی پیداوار کے حوالے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے۔

ذرائع کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان ان ذخائر کے بارے میں بتایا کہ ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر کو سسٹم میں شامل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا ، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

ترجمان کا کہنا تھا کہ سمبار فارمیشن میں بلوچ ٹو کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کیلئے فعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ ٹو کنویں کی 3 ہزار، 9 سو 20 میٹر تک کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئےہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ ٹو کنویں سے یومیہ 350 بیرل تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہورہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *