ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

ملک بھر میں بارشوں سے متعلق  محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کئی جگہوں پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے، جہاں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم ہو سکتا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، لیکن صبح کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، مری، گلیات، اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع، جیسے چترال، سوات، کوہستان، دیر، ہری پور، ایبٹ آباد، اور مانسہرہ میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ابر آلود موسم کی توقع ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *