خیبرپختونخواحکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی حفاظت پر8 ہزار500 اہلکارتعینات کر دیئے۔ منصوبوں میں کام کرنے والے ہرایک غیرملکی کےلئے مجموعی طور پر 5 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔سی پیک کے دونوں منصوبوں میں کام کرنے والے ہرچینی انجنئیر کی سیکورٹی کے لئے7 سے زائد اہلکار تعینات ہے۔
خیبرپختونخوا میں 23 منصوبوں پر1585 چینی باشندوں،دیگر ممالک کے 97 انجنئیرزاور ورکر کام کررہے ہیں۔ غیر ملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکورٹی پر 503 پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار بھی تعینات ہے۔ خیبرپختونخوا میں 1882 غیرملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکورٹی کےلئے 14 قسم کی سیکورٹی کےانتظامات کئے گئےہیں۔
خیبرپختونخوا میں سی پیک کے 2،واپڈا 4 ، پرو گورنمنٹ 9 اور 8 پرائیویٹ منصوبوں میں غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ غیرملکیوں کی سیکورٹی کےلئے پولیس،ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، ایف سی، فرنٹیئر کور اور آرمی کے اہلکار تعینات ہے۔
سیکورٹی کی سب سے زیادہ 5 ہزار 185 اہلکار واپڈا پراجیکٹ پر تعینات ہیں۔سی پیک کے دو منصوبوں میں 208 چینی باشندوں کی سیکورٹی کے لئے 1470 اہلکار تعینات ہے۔ پرائیویٹ 8 پراجیکٹس میں 10 غیرملکیوں کی سیکورٹی پر 121 پرائیویٹ اہلکاروں سمیت 190 اہلکار تعینات ہے۔