لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا ملٹری ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوا، خواجہ آصف

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا ملٹری ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ملٹری ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ فیض حمید کا کیس ابھی انکوئری کے مرحلے میں ہے، اس میں ابھی وقت ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترامیم کا جو اوریجنل اسکرپٹ تھا اس پر عملدرآمد رہ گیا ہے، ہمیں اس کیلئے تیاری کرنا ہوگی اور اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ ایم کیوایم اور اے این پی کا جو مطالبہ ہے اس پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم

یاد رہے کہ ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ پاک فوج نے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کاروائی شروع کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ریٹائرڈ منٹ کے بعد متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہوئے اور اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے فوجی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *