آزادکشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب

آزادکشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب

آزاد ریاست جموں وکشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں صدر آزاد کشمیر،بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا اورآزاد کشمیر پولیس کے جاق وچوبند دستے نے آزاد کشمیر کے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تقریب میں وزرا حکومت ، سابق وزرائے اعظم ،اپوزیشن لیڈر ،سیاسی وسماجی قیادت اعلی سول و فوجی بیوروکریسی کے علاؤہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل شاھد امتیاز ،کمانڈر چنار ڈویژن میجر جنرل محمدعرفان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد بڑیچ،انسکیٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں کشمیری بچوں نے کشمیری ترانے پیش کر کہ شرکا سے خوب دار وصول کی ۔ آذاد جموں وکشمیر کی آزادی کا جشن مناتے ہمیں 77 سال ہوچکے ہیں لیکن ہماری آزادی تب مکمل ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل تبدیل کرنے سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنے گا ،بھارت کو کشمیریوں کو حق آزادی دینا ہوگا .

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مودی کو کشمیر بھی بری طرح شکست ہوچکی ہے کشمیریوں نے مودی کے کشمیر اور مسلم دشمن پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم کو 77 ویں یوم تاسیس آزاد ریاست جموں و کشمیر کی مبارک پیش کرتا ہوں اور آج ظالم ڈوگرہ سے آزادی کی جدوجہد کےعازیوں اور شہدا ہ کو یاد رکھنے اور سلام پیش کرنے کا دن ہے ۔

انہونں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت ریاست کے ساتھ ڈوگرہ حکمران نے انصاف نہیں کیا ،ریاست کی غالب مسلم اکثریتی حیثیت کے پیش نظر اس کا الحاق پاکستان سے ہونا تھا ۔ وزیرا عظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج کے دن ہم ان قبائیلی مجاھدین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ہماری درخواست پر ہماری آزادی کی تحریک میں ہماری مدد کو آئے ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع کشمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا ثبوت کشمیر کی سرزمین پر شہید ہونے والے پاک فوج کے لاتعداد شہدا ہیں ۔ آج آزادی کے 77 برس گزرنے چکے ہیں اور آزاد کشمیر آزادی کے بعد سے ترقی کی راہ پر کافی آگے نکل چکا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *