پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے دیسی بل فایٹنگ میلہ منعقد کروانے پر ملزمان کو رکھ چندرائے گوالہ کالونی میں دیسی بل فائٹنگ کا انعقاد کرنے پر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اینمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیسی بل فاءینٹنگ کے حوالےسے میلے کا انعقاد کرنے پر دو ملزمان عبدالجبار اور حسنین حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کےخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج، ملزمان حوالات میں بند کر دیئے گئے۔سی ٹی او لاہور نے کہا بے کہ بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اورپولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی