بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئیں

بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئیں

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچیں اور لاہور زمان پارک جانے کا ارادہ کیا۔ تاہم ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے بشریٰ بی بی کو پشاور جانے کا پیغام بھجوایا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے بھی بشریٰ بی بی کو لاہور جانے کے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان کے پیغام اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پشاور جانے پر قائل کیا گیا۔
بشری بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم پشاور میں ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے بشریٰ بی بی کو لاہور کی بجائے پشاور جانے کا پیغام بھجوایا۔ بشریٰ بی بی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میںہی قیام اختیار کریں گی۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مبارکباد کی مستحق جنکے آرڈر پر بشری بی بی رہا ہو کر گھر پہنچ گئیں، شعیب شاہین

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کو ضمانت رہا کرنے کا حکم دینے کے بعد سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل سے رہاکیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کے دوران اڈیالہ جیل کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے رہا ہوکر بنی گالا پہنچی تھیں۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کی طرف سے نئے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی روبکاری جاری کردی تھی۔ اسلامآباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ضمانت منظور کرلی تھی۔

سابق خاتون اول کی رہائی کل سینئر سپیشل جج سیینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی، پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے مگر عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کے وکلا ، ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت میں پہنچ گئے تو وہ بھی جاچکے تھے۔ جسکی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *