اسلام آباد: اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کے قرض دینے کا اعلان کردیا گیا۔ یہ قرض اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپویشن کی طرف سے پاکستان کو آئندہ 3 سالوں کے دوران فراہم کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ٹی ایف سی وفد کے درمیان ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن آئندہ 3 سالوں کے دوران 3 ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کو پہلے مرحلے میں 27 کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی جائے گی۔
ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے آئی ٹی ایف سی کے سی ای او انجینئر ہانی سالم سنبول سے بھی ملاقات کی انہوں نے اس سلسلے میں 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ آئی ٹی ایف سی کی طرف سے 3 ارب ڈالر کی رقم آئندہ 3 سالوں کے دوران قسط وار فراہم کردی جائے گی۔