پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی کے پشاور جانے پر تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی کے پشاور جانے پر تشویش کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بشری بی بی کی پشاور جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے اس معاملے پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اگر بشری بی بی کو گرفتاری کے خوف سے پنجاب کی بجائے خیبرپختونخوا لے جایا گیا تو یہ بزدلی کی نشانی ہوگی۔

اجلاس میں عمر ایوب خان اور شبلی فراز نے اس فیصلے کا ذمہ دار علی امین گنڈاپور کو قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر مشاورت کے ہوا، جو بانی کی سخت ہدایات کی خلاف ورزی ہےکہ بشریٰ بی بی کو زمان پارک ہی رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم

کمیٹی نے اس معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ارکان کا موقف ہے کہ بشری بی بی کا خیبرپختونخوا جانا خوش آئند ہے لیکن خوف کی وجہ سے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

علی امین گنڈاپور سے اس معاملے پر وضاحت مانگنے کی تجویز دی گئی جبکہ عمر ایوب خان نے خود کو اس معاملے سے الگ کر لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *