اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100انڈیکس 90ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100انڈیکس 90ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 90 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جس کے دوران انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 89 ہزار 596 پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

کاروبار کے دوران مزید تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1077 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، جب 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور مارکیٹ 88 ہزار 945 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *