چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ ریفرنس، سپریم کورٹ کے 5 ججز کی عدم شرکت

چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ ریفرنس، سپریم کورٹ کے 5 ججز کی عدم شرکت

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 1 میں شروع ہوگیا۔

فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں جاری ہے، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمیں نامزد چیف جسٹس سے مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم پر اعتراض ہے: علی محمد خان

تقریب میں سپریم کورٹ کے وکلاء، عدالتی عملہ اور صحافی بھی شریک ہیں۔ فل کورٹ ریفرنس میں مجموعی طور پر 16 ججز نے شرکت کی، جن میں 2 ایڈہاک اور 2 شرعی عدالت کے ججز بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ بھی اس تقریب میں شریک ہیں۔

تاہم چیف جسٹس کی الوداعی تقریب میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس ملک شہزاداور جسٹس اطہر من اللہ شریک نہیں ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *