ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان برقرار ہے۔
آَل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2726 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، جو کہ اس سلسلے کی ایک اور مثال ہے۔