بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ جیل حکام نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا استقبال کیا، اس موقع پر علیمہ خان کا صاحبزادہ شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں, دونوں روبکاریں 9 گھنٹے گزرنے کے بعد جہلم جیل پہنچی تھیں، پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کےلیے موجود تھی۔