ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل، سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان تفویض

ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل، سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان تفویض

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کو وزیر اعلیُ پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے سیپشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے،  وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد کم عمر رکن پنجاب اسمبلی  بنی ہیں۔

ثانیہ عاشق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریبا ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان دینے کی منظوری دی ۔

editor

Related Articles