جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائینگے

جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائینگے

جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت جسٹس یحییٰ آفریدی 3 برس تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر براجمان رہیں گے ۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری د ے دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل، سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان تفویض

اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی ہے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔ صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں : بیرسٹرسیف کا بیان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *