پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت میں 19 نومبر 2024 تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی)کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل سردار مسروف، انصار کیانی اور آمنہ علی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی پر اعتراض اٹھا دیا

ایڈووکیٹ سردار مسروف نے استدعا کی کہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں تمام شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو دیگر تمام شریک ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق بریفنگ دی۔

بعد ازاں عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی رہنماؤں بالخصوص وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے صحافی برادری کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ اس کے بعد  وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *