ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ناکام ثابت ہوا ، سوائے عمیر بن یوسف کے کوئی دوسرا بیٹرزیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا ۔
عمیر بن یوسف کے 68 رنز کی بدولت پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔ جوا بی اننگز میں سری لنکا اے نے ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ ٹیم جس نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
وکرما سنگھے نے 52 اورلاہیرو اُودارا نے 43رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، اس کامیابی کے ساتھ ہی سری لنکا اے نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔