عدالت نے شیر افضل مروت کو دو مقدمات سے بری کر دیا

عدالت نے شیر افضل مروت کو دو مقدمات سے بری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو ایک ہی دن میں دو مقدمات سے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت کی گئی۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے ان کیسز کی سماعت کی، جس کے دوران شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں شیر افضل مروت کو بری کر دیا، جبکہ نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے۔  عدالت نے باقی ملزمان کے خلاف کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ مقدمات تھانہ کوہسار میں درج ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیسے ممکن ہے ؟ شیر افضل مروت نے کُھل کر بتا دیا

دوسری جانب پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم پیشی پر صوبائی وزیر مینا خان، ارکان اسمبلی ارباب شیر علی، فضل الہٰی اور محمد آصف سمیت 24 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم، سابق ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے ملزمان کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت بھی کی۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس سلسلے میں تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تحقیقات مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ٹرائل شروع کیا، لیکن صوبائی وزیر مینا خان اور دیگر 24 ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت مزید 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *