استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر

استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر

کراچی: استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور وینڈرز کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، جو مقامی سطح پر گاڑیاں بنانے کے ساتھ برآمدات میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70ڈریم کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے قوانین کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ مقامی گاڑیاں بنانے والوں نے حکومت سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کرائی جائے گی، جس کے تحت نہ صرف پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جائیں گی بلکہ انہیں برآمد بھی کیا جائے گا۔

Related Articles