زین قریشی بطور پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی

زین قریشی بطور پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی

زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا باضابطہ جواب دیدیا۔ زین قریشی بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ، اپنے والد اور پارٹی کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔ استعفیٰ شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے دیا۔ واضح رہے کہ زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد استعفیٰ دیدیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کیے گئے تھے جو مبینہ طور پر غائب ہو ئے۔ پارٹی نے ارکان کو آخری موقع دینے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا تاکہ وہ اپنی صفائی پیش کر سکیں۔

جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا ان میں سینیٹر زرقا تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *