جناح میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس داخلوں پر قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر پابندی عائد

جناح میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس داخلوں پر قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر پابندی عائد

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر جناح میڈیکل کالج پشاور میں ایم بی بی ایس کے داخلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختونخوا نے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور معیارات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے جناح میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس پروگرام میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کالج خیبرپختونخوا رجسٹریشن اینڈ فنکشننگ آف پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 2001 اور ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیشنز 2006 کے تحت متعدد دفعات کی خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا ہے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ماہرین کی جانب سے کالج کی کارکردگی کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالج ایم بی بی ایس پروگرام چلانے کے لیے درکار کم از کم معیارات پر پورا ہی نہیں اترتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے دن 30 مقدمات کی سماعت کریں گئے

جون 2023 میں کالج کو اس کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی اصلاحی اقدامات نہیں نہیں کئے گئے۔ ان خلاف ورزیوں کی روشنی میں، اور ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے سیکشن 23 کے مطابق، مجوزہ جرمانہ رجسٹریشن کی تنسیخ ہے تاہم، طلباء کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے ایم بی بی ایس پروگرام میں مزید داخلوں پر اس وقت تک پابندی عائد کر دی ہے جب تک یہ مسائل حل نہیں کئے جاتے اور کالج کو معیار کے مطابق نہیں ڈھالا جاتا۔ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جناح میڈیکل کالج انتظامیہ سینئر تدریسی عملے کی بقایا تنخواہوں کو ادا کرنے میں بھی ناکام رہی جو کہ دسمبر 2019 سے اکتوبر 2023 تک مجموعی طور پر19,584,167 روپے بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

مزید برآں، جناح میڈیکل کالج انتظامیہ نے آرڈیننس کی سیکشن 8کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، 2020 سے رجسٹریشن کے لیے سالانہ تجدید کے واجبات تک ادا نہیں کیے ہیں۔30 جولائی 2024 کوہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد، جناح میڈیکل کالج کے سی ای او/مالک نے 5 اگست 2024 تک ان مسائل کو حل کرنے پر اتفاق تو کیا تاہم کالج انتظامیہ نے ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر کوششیں نہیں کیں۔

editor

Related Articles