10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ

10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ

صوبہ پنجاب میں فلار ملز نے 10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

مہنگائی سے پریشان کم آمدنی والے طبقے کے لیے آٹے کا تھیلا خریدنا بھی دشوار ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 855 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 1710 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں نے بھی اپنے اپنے ریٹس متعین کر رکھے ہیں، جہاں درجہ اول کا گھی 500 روپے اور درجہ دوم کا 470 سے 475 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔ چینی کی ہول سیل قیمت 132 روپے جبکہ پرچون میں 140 سے 145 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ،ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصدہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے میں13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی اور 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں آلو 3.33 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن 2.97 اور دال مونگ کی قیمت میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 2.02، کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0.48 فیصد مہنگے ہوئے ۔ گھی 0.36، جلانے والی لکڑی 0.29 اورسیگریٹس 0.08 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

حالیہ ہفتے چکن 7.12 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، گڑ 2.07، آٹا 1.16 اور چینی 0.77 فیصد سستی ہوئی، ایل پی جی، چاول اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *