پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عاقب جاوید کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ دورہ آسٹریلیا اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے ملاقات بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین پی سی بی کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کی جیت پر کرکٹ ٹیم کے لیے اہم اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہےکہ  قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کے لیے ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے استعفے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کپتانی سے ہٹ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور بحیثت کھلاڑی ٹیم کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *