ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ان کے ایپل انٹیلی جنس سسٹم کی سیفٹی میں نقص تلاش کرے گا، اسے 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
یہ اعلان جمعرات کو کیا گیا جس میں کمپنی نے تمام سیکیورٹی محققین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ ایپل کے حفاظتی دعووں کی خود آزادانہ تصدیق کریں۔ ایپل نے عوام کو چیلنج دیا ہے کہ وہ ان کے “پرائیوٹ کلاؤڈ کمپیوٹ” سسٹم کی سیکیورٹی کو جانچیں۔ یہ پرائیوٹ سرورز ایسے اے آئی ٹاسکس کو پروسیس کرنے کے لیے ہیں جو ڈیوائس پر پیچیدہ ہوں اور ایپل انٹیلی جنس کی درخواست پر چلائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر