پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں اختلافات، عمران خان سے نئی اپیل کا اعلان

پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں اختلافات،  عمران خان سے نئی اپیل کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر نے عمران خان نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، عمران خان کو جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70ڈریم کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے پہلے ہی ایک درخواست دائر کی جا چکی ہے، جو کہ پرانی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر داخل کی گئی تھی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کی ہدایت پر دائر نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کے مقرر کردہ وکلا دلائل دیں گے۔

Related Articles