Skip to content
ایف بی آر کا ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی نشاندہی پر انعام کا اعلان
Home - آزاد کاروبار - ایف بی آر کا ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی نشاندہی پر انعام کا اعلان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر انعام مقرر کردیا۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی رسید کی کیوآر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائےگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ رسید کی تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔