وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی51 ویں سالگرہ آج منائی جا ئےگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی51 ویں سالگرہ آج منائی جا ئےگی

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کی51 ویں سالگرہ (آج ) 28 اکتوبربروز سوموار کو منائی جا ئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں احمد یارسمیت ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این )کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کیک بھی کاٹے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 28 اکتوبر1973 کولاہور میں پیداہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا:رانا ثنا اللہ

انہوں نے انگریزی ادب میں پنجاب یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ مریم نواز کی شادی 1992میں کیپٹن صفدر سے انجام پائی، اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز نے سیاسی سفر کا آغاز2013 کے انتخابات سے کیا۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی انتخابی مہم ایسے کامیاب انداز میں چلائی کہ نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم بنے۔ مریم نواز22 نومبر2013 کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی انچارج مقرر ہوئیں ان کو2017میں دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے: شرجیل میمن

مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی غیر موجودگی میں لاہور سے ضمنی ا نتخاب بھی جیتا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *