بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر قدم اٹھائینگے : محمود خان اچکزئی کابیان

بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر قدم اٹھائینگے : محمود خان اچکزئی کابیان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول کی کیفیت ہے ۔

تفصیلات ک مطابق کوئٹہ سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظنہیں، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کن علاقوں میں کل موسم سرد رہنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا معیار سب کے سامنے ہیں،جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کیا جواز بنتا ہے ۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگا تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس پارلیمنٹ کی سپیکر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئیں

بلوچستان میں قیام امن کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ، اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائےگا۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *