شہزاد رائے کابچوں کے لئےمنفرد اقدام سامنے آ گیا

شہزاد رائے کابچوں کے لئےمنفرد اقدام سامنے آ گیا

مشہور گلوکار، سماجی کارکن اور فلاحی شخصیت شہزاد رائے نے ماہرِ تعلیم انعم شکیل اور زندگی ٹرسٹ کے تعاون سے ایک منفرد منصوبہ ’’وال آف سیکریٹس‘‘ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد بچوں کو اپنے جذبات، مسائل اور تجربات محفوظ انداز میں بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شہزاد رائے نے کہا کہ کئی بچے تشدد، بدسلوکی اور ہراسانی جیسے حساس مسائل پر کھل کر بات نہیں کر پاتے، جس کے باعث وہ اپنے احساسات کو آرٹ، ڈرائنگ اور تخلیقی اظہار کے ذریعے سامنے لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کریتی رشمیکا کی ڈھال بن گئی ،فلم پرموشن کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات ناکام

اس منصوبے کے تحت اسکولوں میں مختلف مقامات پر’’دل کی بات کہہ دو‘‘اور ’’بولتے کیوں نہیں‘‘ جیسے عنوانات کے ساتھ گمنام فیڈبیک باکسز نصب کیے گئے ہیں، جہاں طلبہ بغیر اپنی شناخت ظاہر کیے اپنے مسائل اور جذبات لکھ سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ دیواروں پر بچوں کا آرٹ ورک، خاکے اور پینٹنگز بھی آویزاں کی جاتی ہیں، جو ان کی اندرونی کیفیات اور تجربات کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیشن میں بڑی تبدیلی، کرن جوہر کابڑاانکشاف

شہزاد رائے کے مطابق ان پیغامات اور آرٹ ورک کا جائزہ تربیت یافتہ ماہرین اور کونسلرز لیتے ہیں، تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے کئی حساس معاملات وقت پر سامنے آ کر حل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور غیر محفوظ رویوں کے بارے میں آگاہی دینا بھی اس ماڈل کا حصہ ہے، تاکہ وہ اپنے حقوق اور حفاظت کے بارے میں بہتر سمجھ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی شادی پر نجومی کی پیش گوئی,حقیقت یا اندازہ؟

یہ اقدام سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین اور سماجی شخصیات اسے بچوں کی ذہنی صحت اور تحفظ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات تعلیمی اداروں میں بچوں کو اظہار کا محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں اور اساتذہ و والدین کو ان کے مسائل سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

editor

Related Articles