پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس اور سپریم کورٹ کے باہر وکلاء احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعدد استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کیسز کی سماعتیں آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جہاں پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی اور سینئیر شبلی فراز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وکلاء نیاز اللہ نیازی، سردار مصروف، اور آمنہ علی نے نمائندگی کی، جبکہ عدالت نے امجد نیازی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عمیر شفیق نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے پرویز الٰہی کے بیڈ ریسٹ پر ہونے کے باعث منظور کر لیا۔ کیس کی سماعت اب 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ، سردار مصروف، اور اشتیاق احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *