عمران خان نے پی ٹی آئی کے فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ میں صلح کرادی

عمران خان نے پی ٹی آئی کے فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ میں صلح کرادی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ اوریصل چوہدری کے درمیان صلح کروا دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے فیصل چوہدری کو پارٹی کی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کی اور انہیں دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل کر لیا۔ صلح کے دوران بیرسٹرعلی ظفر بھی موجود تھے۔ عمران خان اور فیصل چوہدری نے کمرہ عدالت میں کافی دیر تک ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو قانونی ٹیم سے الگ کردیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ فیصل چوہدری نے عمران خان کو ڈی چوک احتجاج کے بارے میں شکایت بھی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *