سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھرکی جیلوں کو محفوظ بنانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھرکی 43 جیلوں کو محفوظ بنانے کے لیے 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سیف سٹی اتھارٹی کو ایک ہفتے میں پنجاب بھر کی جیلوں کے سروے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ جیلوں میں باڈی کیم، پبلک ایڈریس سسٹم، ایکسس کنٹرول سسٹم، پینک بٹن نصب ہونگے اورمحفوظ جیل منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں جدید 8 میگاپکسل کیمرے نصب ہونگے جو جدید کیمرے چہرے اور وہیکل کو شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے دن 30 مقدمات کی سماعت کریں گئے
تمام ملاقاتیوں پر نظر رکھنے کیلئے وزیٹر مینجمنٹ سسٹم آپریشنل ہوگا اورکیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان اور جیل عملے کی حاضری اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گےاس کیساتھ ساتھ جیلوں میں کسی بھی خلافِ ضابطہ حرکت پر آٹومیٹک الارم جنریٹ ہوگا ۔ محفوظ جیل منصوبے کے تحت پہلے فیز میں ہائی پروفائل اور سینٹرل جیلوں میں تنصیب مکمل کی جائیگی اورکیمروں کی تنصیب کے پراجیکٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی تکنیکی معاونت کریگی۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایس ایس پی مستنصر فیروز اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت کی ہے۔


