کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 277 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا ۔
انٹربینک میں دیگر کرنسیوں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 93 پیسے، بحرینی دینار 736 روپے 49 پیسے، عمانی ریال 721 روپے 32 پیسے، کویتی دینار 905 روپے 76 پیسے، اور قطری ریال 76 روپے 16 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 75 پیسے ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 300.15 روپے، برطانوی پاؤنڈ 360.35 روپے، سعودی ریال 74.15 روپے، اور یو اے ای درہم 75.95 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اور اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یہ کمی سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے اہم ہے، جو مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔