عمران خان نے فواد چوہدری کو لیڈر شپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

عمران خان نے فواد چوہدری کو لیڈر شپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لیڈر شپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کروادی۔ صلح کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نومبر میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ

اس کے علاوہ عمران خان نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو پیغام بھجوایا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی لیڈرشپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا، کارکنان دھکے کھارہے ہیں اور لیڈرشپ کمروں میں بیٹھی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ وہ 1790کا جل لگا کر خود کو ڈان سمجھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ کارکنان گرفتار ہوں، لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہوسکتی۔لوگوں پر پرچے ہو کر ان کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ، یہ سارےجل لگا کر کافی پی کر رکہتے ہیں کہ فلاں جگہ آجائو۔

فواد چوہدری نے بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *