عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی گھی اور تیل کی فی کلو قیمت میں 40 سے 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
چئیرمین وناسپتی مینیوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں 3 سو ڈالر فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران پام آئل کی قیمت 9 سو ڈالر سے 12 سو ڈالر فی ٹن بڑھی ہے۔
عمر ریحان شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں اضافے سے ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔عام صارف کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس وقت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو کے حساب سے ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔ ہم نے وزیر خزانہ سے ملاقات میں تھی اور تیل پر ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا ۔