6 ممالک کے سفرا ء کی جانب سے صدر مملکت کو اسنادِ سفارت پیش

6 ممالک کے سفرا ء کی جانب سے صدر مملکت کو اسنادِ سفارت پیش

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو 6 ممالک کے سفارتکاروں کی جانب سے اسنادِ سفارت پیش کی گئیں۔

صدر مملکت کو عوامی جمہوریہ کوریا چوئی چانگ مان نے اسنادِ سفارت پیش کیں ، اس کے علاوہ صدر مملک کو جمہوریہ کرغزستان کے سفیر ایاز بیگ اتخانوف نے اسناد پیش کیں اور جمہوریہ کینیا کے سفیر پیٹر نرجو مبوگو نے اسناد سفارت پیش کیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

 اس کے علاوہ صدر کو جمہوریہ ترکیہ کےبسفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوگلو نے اسناد پیش کیں اورازبکستان کے سفیر علی شیر تخاتائی نے اسناد پیش کیں۔فلسطین کے سفیر ایم ایچ درزید نے بھی اسناد سفارت پیش کیں۔ صدر آصف علی زرداری کی پاکستان میں متعین ہونے والے نئے سفرا کو مبارکباد دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *