شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کردی

شیر افضل مروت نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے، میں ان کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ امید ہے کہ26ویں آئینی ترمیم کا فل کورٹ ریفرنس میں جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ سینیٹ مکمل ہے اور نہ ہی قومی اسمبلی، اس لیے پارلیمنٹ ترمیم لانے کی مجاز نہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کس طرح ملٹری کورٹس کی بات کر سکتے ہیں؟ کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے فواد چوہدری کو لیڈر شپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دونوں جماعتیں مل کر نئی آئینی ترامیم لائیں تو ان کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہوگااور یہ ترامیم صرف پارلیمان کی حیثیت کو نقصان پہنچائیں گی۔ شیر افضل مروت نے مزید کہاکہ امید ہے سپریم کورٹ میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد ہمارے کیسز جلد لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میرا فواد چوہدری کے بارے میںموقف دوٹوک ہے اور میں انہیں پارٹی میں واپس نہیں دیکھنا چاہتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *