حکومت نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

حکومت  نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق جن پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے ان میں 60 فیصد سے زائد کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے ان افراد کی رہائی کے لیے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کرنے کا عمل شروع کیا ہے تاکہ انہیں پاکستان واپس لایا جا سکے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ان شہریوں کی ڈی پورٹیشن کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور ملک پہنچنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں پاکستانی پاسپورٹ  بنوانے کیلئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

رواں ماہ کے آغاز میںوفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار 8 مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروپ بھیک مانگنے کے مقصد سے سعودی عرب جا رہا تھا اور انہوں نے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کی رقم ایک ایجنٹ کے حوالے کی تھی، جس نے ان کے ویزوں کے انتظامات کیے تھے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئی ہیں جب سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ بھکاریوں کو غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے۔

وزارت کے سیکرٹری نے بتایا کہ گرفتار بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی اور سعودی سفیروں نے یہ اطلاع دی ہے کہ بھکاریوں کی گرفتاری کی وجہ سے جیلوں میں زیادہ بھیڑ ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles