انڈس موٹرز کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

انڈس موٹرز کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹ کی بندش کا اعلان کر دیا۔

پلانٹ کی بندش کی وجہ خام مال اور انوینٹری کی کمی بتائی گئی ہے۔ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ 31اکتوبر تک عارضی طور پر بند رہے گا۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پروڈکشن پلانٹ کل سے تین دن کے لیے معطل رہے گا۔ یہ اقدام خام مال کی کمی کے باعث اٹھایا گیا ہے، جو حالیہ دنوں میں آٹو انڈسٹری میں جاری بحران کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خبر

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈس موٹرز نے پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی، کمپنی نے اپنی پروڈکشن کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ اسٹاک ایکسچینج کو 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک پلانٹ بند رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے امپورٹس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری بحرانی صورتحال کا شکار ہے، جس سے کئی دیگر کمپنیوں کی پیداوار پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *