وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج دو روزہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی دارالحکومت ریاض میں 29 سے 30 اکتوبر تک سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو امیرِ قطر کی دعوت پر دوحہ پہنچیں گئے
کانفرنس میں انٹیلی جنس، روبوٹکس، تعلیم، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا،کابینہ کے اہم اراکین بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، بین الاقوامی رہنماؤں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کابھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے دن 30 مقدمات کی سماعت کریں گے
ملاقات میں پاک سعودی عرب معاشی و سٹریٹجک شراکت پر بات چیت ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع لامحدود افق آج کی سرمایہ کاری، کل کی تشکیل ہے، کانفرنس میں اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔