کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 90,859 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز یہ انڈیکس 90,195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا، جس سے یہ پہلی بار 91,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروبار کا اختتام 201 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 90,195 پر ہوا۔