مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے

لاہور: دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہوئی جبکہ انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

پچھلے چار دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 44 روپے فی کلو کم ہوئی، اور آج بھی 18 روپے فی کلو کی کمی دیکھی گئی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 533 روپے ہو گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی واضح کمی آئی ہے, دو دن میں اس کی قیمت 25 روپے کم ہوئی، جس میں کل 13 روپے اور آج مزید 12 روپے فی کلو کی کمی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 368 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 354 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوا، جس سے فی درجن قیمت 316 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles