پنجاب میں سرکاری وسائل کی چیکنگ کیلئے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف

پنجاب میں سرکاری وسائل کی چیکنگ  کیلئے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف

پنجاب میں سرکاری وسائل کی چیکنگ اور مانیٹیرنگ کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اپنی طرز کے پہلے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کروا دیا گیا ہے جس سے تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے میں سرکاری وسائل کی مانیٹیرنگ کے حوالے سے ای-انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے جس سے محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاء اور وسائل چیک اور مانیٹر کیئے جا سکیں گے۔

محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب ہے اور ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم میں 19000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔محکمے میں دستیاب کاغذ قلم سے لیکر جدید سائنٹفک مشینری تک کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیا گیا ہے ، جس کی مدد سےافسران کے زیر استعمال اشیاء کے علاوہ سٹور میں موجود وسائل بارے بھی رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہونگی۔

ای انوینٹری سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے اوردستیاب وسائل کا ریکارڈ آئیندہ کیلئے بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ہوگا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی اورمحکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم تمام اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کو ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم بارے تربیت دے رہی ہے ۔

جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے تیار کیا ہے اورمحکمہ داخلہ نے بغیر کسی اضافی خرچ کے 3 ہفتوں میں اپنے وسائل سے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *